لاہور(M92) ویٹنگ لسٹ والے امیدواروں کو پولیس کانسٹیبل بھرتی نہ کرنے کےخلاف کیس کی سماعت لاہورہائیکورٹ نے امیدواروں کی فہرست اورویٹنگ لسٹ مرتب کرنے کی پالیسی24نومبر کو طلب کرلی۔ جسٹس جواد حسن کے روبرو محمد قاسم اوردیگر کے وکیل امجد جمیل بسمل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں نے پولیس کانسٹیبل کےلئے تحریری امتحان، جسمانی اورانٹرویو کے مراحل مکمل کرلئے تاہم ان کو بھرتی کرنے کی بجائے ویٹنگ لسٹ میں رکھ لیا گیا، اب ان کو نظر انداز کرکے نئی بھرتی کی جارہی ہے۔ درخواست گزارروں کوپولیس کانسٹیبل بھرتی کرنے کا حکم دیا جائے۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رائے اشفاق کھرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار امیدوار میرٹ پر پورا نہیں اترتے۔
