توہین عدالت کی درخواست پر پیش نہ ہونے پر لیسکو چیف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (M92) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر پیش نہ ہونے پر  لیسکو چیف واجد کاظمی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں. تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے پیپر ملز کی  توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی. درخواست گزار ملز کے وکیل نے بتایا کہ  لاہور ہائیکورٹ لیسکو چیف کو  اورچنگ کے خلاف درخواست ہر فیصلہ کرنے کا حکم دیا  ہے لیکن  لیسکو چیف نے عدالتی فیصلے کو نظر انداز کیا جو توہین عدالت کے مترداف ہے. وکیل نے نشاندہی کی کہ عدالت کے بار  بار طلب پر لیسکو چیف عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ۔ ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے. لاہور ہائیکورٹ  نے لیسکو چیف واجد کاظمی کے پیش نہ ہونے پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں

طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ مدرسے کے طالبعلم سے …