سی ای او ہیلتھ لاہور کا ڈینگی ریگولیشن کے تحریری معاہدے سے انحراف

سی ای او ہیلتھ لاہور کا ڈینگی ریگولیشن کے تحریری معاہدے سے انحراف، ملازمین کے نمائندوں اور عہدیداران کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کر دی گئیں،اس حوالے سے سیکرٹری جنرل،یو ایچ ایف لاہورمحمد سلیمان خان نے کہا ہے کہ 31 اکتوبر کو احتجاج کے بعد محکمہ صحت اور یو ایچ ایف، ایپکا کے ساتھ جو تحریری معاہدہ میں یہ واضح طور پر درج تھا کہ ریگولیشن پراسس کمیٹی جلد از جلد اپنا کام شروع کرے گی اور کسی بھی عہدیدار کے خلاف کوئی بھی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔ معاہدے پر سی ای او لاہور نے بھی دستخط کئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے ملازمین کے نمائندوں کے ساتھ پریس کانفرنس میں تمام معاہدہ پڑھ کر سنایا تھا15 دن میں ریگولیشن پراسس مکمل کرنے والی ڈیپارٹمنٹ کی ریگولیشن کمیٹی نے 14دن گزرنے کے باوجودکوئی میٹنگ نہیں بلائی بلکہ الٹا خود انہوں نے ہی تحریری معاہدے کی خلاف ورزی شروع کر دی۔رمحمد سلیمان خان نے کہا کہ یونائیٹڈ ہیلتھ فیڈریشن کے عہدیداران کو سپروائزری عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔مرکزی عہدیداران کو نکال کر دیگر جونئیر ملازمین پر مشتمل سپروائزر تعینات کرنے کا فیصلہ،خلاف ورزی کے بعد یو ایچ ایف/ایپکا بھی معاہدے پر عمل درآمد کی پابند نہیں رہی۔ تحریری معاہدے کی خلاف ورزی پر محکمہ صحت کے افسران پر اعتماد متزلزل، احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل کے ہنگامی میٹنگ طلب کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …