لاہور (M92) یو ایم ٹی کانووکیشن یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں چودھویں کاونووکیشن کی تقریب مہمان خصوصی امریکی کونسل جنرل الزبتھ کینڈین ہیں۔ کانووکیشن میں طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کانووکیشن میں 1466طلبہ کو ڈگریاں جاری کی گئیں۔38 طلبا کو گولڈ میڈل جبکہ 14 طلبا کو ریکٹر گولڈ میڈل دئیے گئے۔9 طلبا کو ریکٹر کی طرف سے سلور میڈل۔8 کو ایکسٹراکریکولر ایکٹیویٹیز ایوارڈ دئیے گئے ۔ تقریب میں 9 طلبا کو ریکٹر اکیڈمک ایوارڈجبکہ 8 کو سرٹیفکیٹس آف ایکسیلنس سے نوازا گیا ۔اس کے علاوہ 5 طلبا کو بہترین ریسرچ پیپر پر ایوارڈ اور ایک ایک لاکھ روپے کیش انعام جبکہ ایک طالبعلم کو اپلائڈ ریسرچ پر ایوارڈ دیا گیا۔کانووکیشن میں چیئرمین آئی ایل ایم محمد حسن صہیب مراد اور ڈرایکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم نے شرکت کی۔
