لاہور (M92) تھانہ ستو کتلہ کا بٹ چوک پر قحبہ خانے پر چھاپہ،4 خواتین اور 3 مرد گرفتار کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ستو کتلہ پولیس کو اطلاع ملی کہ بٹ چوک پر قحبہ خانہ چل رہا ہے جہاں مرد و خواتین جوڑے غیر اخلاقی حرکات میں مصروف ہیں۔ پولیس نے چھاپہ مار کر عصمت فروشی کرنے والی 4 خواتین زہرہ بی بی، فرح بی بی، کنزہ بی بی، کرن بی بی اور 3 مرد حضرات محمد بلال، عمران انصاری اور بلال عرف بلا کو رنگ رلیاں مناتے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
