کم عمر بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور (M92)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے احکامات پر ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب فاروق مظہرنے صوبے کے تمام اضلاع میں کم عمر بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے آغاز کا حکم دیا ہے ابتدائی طور پر ٹریفک پولیس کے سپیشل اسکواڈ 15روزہ مہم کے دوران سڑکوں پرکم عمر ڈرائیورز کے چالان کرنے اور تھانوں میں بند کرنے کے علاوہ انہیں موٹر سائیکل ، رکشے اور دیگر گاڑیاں کرائے پر فراہم کرنے والے مالکان کے خلاف بھی مقدمات درج کئے جائیں گے۔ مہم کے دوران کم عمر ڈرائیورز کے والدین کی جانب سے آئندہ ڈرائیونگ نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی ملنے انہیں تھانوں میں بند رکھا جائے گا اس مہم کا مقصدحادثات کی روک تھام کیلئے کم عمر افرادکو ڈرائیونگ سے باز رکھنا ہے ۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم کے دوران سیاہ شیشوں، پیپرز والی اور غیر مجاز نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے اور ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ مہم کے دوران والدین اور موٹر سائیکل مالکان سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی کم عمر فرد کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت ہر گز نہ دیں تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے بچا جاسکے اور عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پرصرف ایکسائز سے منظور شدہ نمبر پلیٹ لگائیں اور اپنی گاڑی کو درست حالت میں رکھیں تاکہ دھوئیں کا اخراج نہ ہو اور دوران سموگ یا دھند ڈرائیو کرتے ہوئے گاڑی کے انڈیکیٹڑز اور لائٹس لازمی استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …