محکمہ پولیس پنجاب میں کانسٹیبل کیلئے 733کامیاب امیدواروں کو بھرتی کرنے کا حکم

لاہور (M92)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ پولیس پنجاب میں کانسٹیبل کی بھرتیوں کے لیے نظر انداز کیے جانے والے 733 کامیاب امیدواروں کو بھرتی کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے محکمہ پولیس کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی جسٹس جواد حسن نے شہزاد اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کریں گے درخواستگزار وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ محکمہ پولیس نےکانسٹیبل  بھرتیوں کے لیے اشتہار دیا تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کرنے والے 1118 کامیاب امیدواروں میں سے 385 کامیاب امیدواروں کو بھرتی کر لیا گیا جبکہ 733 کامیاب امیدواروں کو نظر انداز کر دیا گیا عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ محکمہ پولیس پنجاب نے کامیاب امیدوارون کو بھرتی کرنے کی بجائے نئی بھرتیون کے لیے اشتہار دے دیا ہے عدالت سے استدعا کی گئی نظر انداز کیے گئے تمام امیدواروں کو بھرتی کرنے کا حکم دیا جائے عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب نے عدالت میں جواب داخل کروا دیا اور عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ تمام امیدواروں کو رواں ماہ کے اختتام پر ٹریننگ پر بھیج دیا جائے جس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …