محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا25فیصدخصوصی الاﺅنس دینے کافیصلہ

لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے محکمہ تعلقات عامہ کی تنظیم نو کی منظوری دیدی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کی کارکردگی اور تنظیم نوکا جائزہ لیا گیا،سیکرٹری اطلاعات نے محکمے کی کارکردگی اورتنظیم نوپر بریفنگ دی ۔اجلاس میں محکمہ تعلقات عامہ کیلئے دوڈی ایس این جی خریدنے کی منظوری دیدی گئی،ملازمین کو لیز گاڑیاں خریدنے کیلئے مونیٹائزیشن پالیسی کی منظوری دی گئی، چار ڈائریکٹوریٹ کوجدید خطوط پر استوار کرنے کافیصلہ کیاگیا،تمام ڈائریکٹوریٹ کو جدیدآلات اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا۔اجلاس میں افسران اور عملے کو بنیادی تنخواہ کا25فیصدخصوصی الاﺅنس دینے کافیصلہ کیاگیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کابینہ کمیٹی خصوصی الاﺅنس کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے، تعلقات عامہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے وسائل حاضر ہیں ،جدید ٹیکنالوجی کے باعث اطلاعات کی دنیا میں نقلاب برپا ہوا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ عملے کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے آگاہی ضروری ہے، تیزرفتار ترقی مدنظر رکھ کر محکمے کو نئے خطوط پر استوارکیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …