ایل ڈی اے میں متعدد افسروں کا تقرر وتبادلہ

لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑنے ڈیپوٹیشن پرآنے والے افسر علی ریاض سیکھو کی خدمات ان کے محکمہ ایل ڈی اے و دیگر سپانسرز کو واپس کر دی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے معطل کیے جانے والے دو افسروں ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر بن سعد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اقراء یوسف کو ملازمت پر بحال کر کے ان کی خدمات مزید تقرری کے لئے چیف ٹاﺅن پلانر کے سپرد کر دی ہیں۔ریکارڈ سفٹنگ سیل میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفاقت علی کو تبدیل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو میں اسٹیٹ افسر لگا دیا ہے جبکہ یہاں سے عقیل اکرم کوتبدیل کر کے ریکارڈ سفٹنگ سیل میںتعینات کر دیا ہے۔میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاءسید محسن عباس کو تبدیل کر کے انہیں ان کے اپنے ہی پے سکیل میں ڈائریکٹوریٹ آف لاءسول کورٹس سیکشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر لگادیا ہے اور یہاں سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شعیب کو تبدیل کر کے میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ میں تعینات کر دیا ہے

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …