لاہور، سکریپ کے گوداموں سے ٹریویلینٹ پولیو ویکسین کی بڑی کھیپ برآمد

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)لاہور کےعلاقے بیگم کوٹ چیمہ والا کھوہ کے قریب سکریپ کے گوداموں سے ٹریویلینٹ پولیو ویکسین کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی ہے.ڈی سی سمیت محکمہ صحت کے افسران نے موقع پر پہنچ کر معاملے کا جائزہ لیا اور اس معاملے پر انکوائری کی جارہی ہے. ڈی ڈی او ایچ کی جانب سے پولیس کو کال کر دی گئی تا کہ موقع پر گودام مالکان کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔پولیو مہمات کے بعد تمام استعمال شدہ اور غیر استعمال شدہ وائلز ورکرز سے واپس لے کر محکمہ کو بھجوائی جاتی ہیں۔سکریپ کے گوداموں میں ہزاروں پولیو وائلز کی موجودگی سے پولیو مہمات کی تمام تر کوریج اور رپورٹس پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …