ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ، کنٹریکٹرز کی دلچسپی بڑھنے لگی

لاہور(سٹی رپورٹر)ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ کنٹریکٹرز کی دلچسپی بڑھنے لگی۔چار ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کے سلسلے میں پیکیج ٹو کے تحت 768اپارٹمنٹ تعمیر کرنے کے لئے 11 کنٹریکٹرکمپنیاں میدان میں آگئیں۔پیکیج ٹومیں24 بلاک تعمیر کرنے کے لئے تین ٹینڈر کھول دیئے گئے۔ ہر بلاک میں 32اپارٹمنٹ تعمیر کئے جائیں گے۔ٹینڈر کھولنے کی نگرانی ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے ٹیکنیکل ممبر انجینئر عامر ریاض قریشی نے کی ۔ اس موقع پر چیف انجینئر عبدالرزاق چوہان ،ڈائریکٹر فنانس محمد اختر اور ڈائریکٹر آڈٹ جاوید اختر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔ٹینڈرز میں 11کمپنیوں نے حصہ لیاجن میں این ایل سی ، حنان زیلکان جے وی ،پروگریسو انٹرنیشنل ، ٹیٹرا انجینئرنگ ،یٰسین برادرز‘ظریف خان اینڈ کمپنی‘جی پی ایل ‘سی ای اے اور جوائنٹ وینچر شامل ہیں۔ٹینڈرز سنگل سٹیج ٹو اینولپ کے تحت کھولے گئے ۔ ان کمپنیوں کی ٹیکنیکل بڈز کھولی گئیں۔ٹیکنکل بڈز کی ایویلیوایشن کے بعد فنانشل بڈ کھولی جائیں گی۔مزید ٹینڈرز 17اور 20فروری کو کھولے جائیں گے ۔ 960اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کے لئے دو ٹینڈرز 10فروری کو کھولے گئے تھے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انجینئر عامرریاض قریشی نے کہا کہ ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کی ذاتی طور پر نگرانی کررہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں چار ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کے لئے کام کا آغاز رواں ماہ کردیاجائے گا ۔منصوبے پر شفاف طریقے سے کام کیاجائے گا اور اسے تیزی سے مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …