ایل ڈی اے میں سزا اور جزا کانظام نافذ، بائیو میٹرک حاضری شروع کردی،ایس ایم عمران

لاہور (سٹی رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے میں سزا اور جزا کانظام نافذ کر دیا گیا ہے ۔ اگلے ہفتے تک زیر التوادرخواستیں بروقت نپٹانے میں ناکام رہنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ بار بار ناکام رہنے والوں کو فارغ کر دیاجائے گا جبکہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کواضافی تنخواہ بطور انعام دی جائے گی۔ کرپشن کا راستہ روکنے اور شہریوں کی سہولت کے لیے ایل ڈی اے قوانین کو آسان بنادیا گیا ہے تاکہ کوئی افسر یا اہلکار اپنے اختیارات شہریوں کوتنگ کرنے کے لئے استعمال نہ کرے۔ افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈیش بورڈ بھی بنا دیا گیا ہے ۔ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک حاضری شروع کر دی گئی ہے۔ میٹ دی پریس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تعمیراتی کاموں کے ٹھیکوںمیں شکایات کے خاتمے کے لئے ٹینڈرنگ کا کام آن لائن کر رہے ہیں ۔شاہکام فلائی اوور، گلاب دیوی انڈر پاس ،کریم بلاک فلائی اوور انڈر پاس بنا رہے ہیں ۔شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور پر جلد ہی کام شروع کر دیاجائے گا۔ایل ڈی اے سٹی میں نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد وزیر اعظم رکھیں گے ۔پہلے فیز میں چار ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کریں گے ۔شہر میں بارشی پانی محفوظ بنانے کے لیے دس انڈر گراو ¿نڈ واٹر ٹینکس بنا رہے ہیں۔ ریور راوی پراجیکٹ اس ملک کا گیم چینجر پراجیکٹ ہوگا ۔راوی منصوبے سے پاکستان میں پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔پانی کے مسائل اس وقت شدت اختیار کر چکے ہیں ۔راوی پروجیکٹ بہت اچھا منصوبہ ہے، ہمیں اس منصوبے کو سپورٹ کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ فیتہ کاٹنے والا کام بند ہونا چاہیے، وہ منصوبہ شروع کرنا چاہیے جس سے عوام کو فائدہ ہو۔تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تعلیمی اداروں کی کمرشل فیس نصف کر دی گئی ۔ہسپتالوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کی کمرشل فیس بھی آدھی کر دی گئی ہے۔ پاکستان کو بہتر بنانا ہی نیا پاکستان ہے۔ پالیسی پر بنیادی کام کر لیا ہے، اب ہم میگا پراجیکٹس کی طرف جارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …