انجینئرنگ یونیورسٹی کےاساتذہ نے بھی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا

لاہور (آن لائن)وفاقی حکومت کے ملازمین کے بعد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی( یوای ٹی)لاہور کے اساتذہ کی تنظیم ٹیچر سٹاف ایسوسی ایشن( ٹی ایس اے) نے بھی پنجاب حکومت سے تنخواہوں میں 25 فی صد اضافے کا مطالبہ کردیا۔ صدر ٹی ایس اے ڈاکٹر فہیم گوہر اعوان نے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے اور یکساں اضافہ کیا جائے،صوبائی حکومت وفاقی حکومت کی ہدایت پر فی الفور عمل درآمد کرے،اس اضافے کا اطلاق گریڈ ایک سے اکیس تک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یوای ٹی میں گریڈ 20 اور 21 کے بنیادی پے سکیل کے سینکڑوں اساتذہ 20,21 صرف تنخواہوں پر گزارہ کرتے ہیں،وہ یوٹیلیٹی اور ایڈیشنل الاؤنس سے بھی محروم ہیں لہذا تمام ملازمین بنیادی پے سکیل ایک سے 21 گریڈ تک کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر فوری طور پر اضافہ کیا جائے۔ ڈاکٹر فہیم گوہر اعوان کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی ملازمین کی 25 فیصد تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ایک جمہوری حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو اپنے جائز حقوق کے لیے کی جانے والی جدوجہد پر تشدد کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے،مہنگائی میں ہوشربا اضافہ کی وجہ سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھنے کی وجہ سے اُن کی آمدنی ایک تہائی سے بھی کم رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ مدرسے کے طالبعلم سے …