زیر تعمیر مسجد کا گنبد گرنے سے تین افراد جاں بحق،نو زخمی

لاہور (آن لائن) لاہور میں مناواں کے علاقے میں زیر تعمیر مسجد کا گنبد گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مناواں کے علاقے میں ایک مسجد کے گنبد کی تعمیر جاری تھی کہ اسی دوران یہ گرگیا۔ گنبد کے ملبے تلے دب کر تین افراد ناظم، شفیق اور ریاض جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں نو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قبضہ مافیا نے اساتذہ کو بھی نہ چھوڑا،ڈی جی اینٹی کرپشن نے نوٹس لے لیا

لاہور(سٹی رپورٹر)قبضہ مافیا نے اساتذہ کو بھی نہ چھوڑا۔ڈی جی اینٹی کرپشن نے خاتون ٹیچر …