ایڈیشنل ڈپٹی اوراسسٹنٹ کمشنروں کو روزانہ ہسپتالوں کا دورہ کرنے کی ہدایت

لاہور ( آن لائن )ڈپٹی کمشنر لاہور نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروں اور اسسٹنٹ کمشنروں کو روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں کا دورہ کرنے اور سہولیات کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ۔ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفتر کی جانب سے موصول ہونے والی ہدایات کے مطابق افسران ہسپتالوں کا دورہ کریں گے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور (ایچ کیو)سرگنگا رام اور جانکی دیوی ہسپتال کا دورہ کریں گے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور (جنرل)لیڈی ولینگٹن،پنجاب ڈینٹل ہسپتال ،سد مٹھا ہسپتال کا دورہ کریں گے ۔سینئر ایڈمنسٹریٹو افسر لاہور سروس ہسپتال ،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو لوجی کا دورہ کریں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر لاہور(ایچ کیو )شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال ،ڈی ایچ کیو اورمیاں منشی ہسپتال کا دورہ کریں گے ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی لاہور جنرل ہسپتال ،گلاب دیوی ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ کریں گے ۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاﺅن کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کا دورہ کریں گے ۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ جنا ح ہسپتال اور شیخ زائد ہسپتال کا دورہ کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …