ڈی آئی جی آپریشن لاہور سمیت 8 اعلیٰ افسرتبدیل

لاہور(آن لائن ) پنجاب حکومت نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی )آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان سمیت گریڈ 20کے آٹھ پولیس افسران کے تقرر تبادلے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان کو ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او) سرگودھا،سنئیر سپرٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس ایس پی )پنجاب ہائی وے پولیس ساجد کیانی کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور،آر پی او ملتان وسیم احمد خان کو ڈی آئی جی کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) پنجاب، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر سید خرم علی کو آر پی او ملتان، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور شہزادہ سلطان کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر پنجاب ،تقرری کے منتظر احمد جمال الرحمن کو کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور، آر پی او ساہیوال طارق عباس قریشی کو ڈی آئی جی ٹیکنکل پروکیورمنٹ پنجاب جبکہ ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب احمد ارسلان ملک کو آر پی اوسرگودھا تعینات کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …