یوسی پی کے 37 طلبہ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور ( آن لائن) عدالت نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے والے 37 طلبہ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔گزشتہ روز لاہور میں یونیورسٹی کے باہر طلبہ کی جانب سے احتجاج اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 37 طلبہ کو گرفتار کیا تھا جنہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر طلبہ کو جج کے سامنے پیش کرنے کی بجائے قیدیوں کی وین میں ہی رکھا گیا ۔ دوسری جانب وکلا نے طلبہ کا کیس بغیر فیس کے لڑنے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے طلبہ فزیکل امتحانات کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ طلبہ کا مطالبہ ہے کہ انہوں نے آن لائن پڑھائی کی ہے اس لیے ان کے امتحانات بھی آن لائن لیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

سارہ انعام قتل کیس میں شوہر شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز امیر کو عدالت نے …