ریور راوی منصوبہ، متاثرین کو اعتراضات جمع کرانے کیلئے 8 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ

لاہور (سٹی رپورٹر) ریور راوی منصوبے کے متاثرین کو اعتراضات جمع کرانے کے لیے 8 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ، فیز ون کی جھیل اور کینال چینل کی اراضی پر سیکشن فائیو لاکو کرکے سیکشن فائیو اے کی کاروائی شروع کردی گئی جبکہ فیز ون کی جھیل کے لیے ایکوائر کی گئی اراضی کوڑیوں کے بھاؤ خریداری کا انکشاف، اراضی مالکان کو 2 لاکھ روپے فی ایکڑ ملیں گے جبکہ پندرہ فیصد لینڈ ایکوزہشن چارجز بھی ملیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ریور راوی فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے لیے لینڈ ایکوزہشن ایکٹ 1894 کے تحت کینال چینل کے ایکوائر کی گیی اراضی کوڑیوں کے بھاؤ خریدنے کا انکشاف ہوا ڈسٹرکٹ پرائس ایسیسمنٹ کمیٹی نے متاثرین کو پبلک کرنے کے بجائے خفیہ رکھا ہے، متاثرین کو 2لاکھ روپے فی ایکڑ معاوضہ دینے کی منصوبہ بندی کرلی۔ زرائع کے مطابق قبل ازیں منصوبے کے لیے ایکوائر کی گئی ااراضی کو زرعی قرار دیا گیا جبکہ اب دریائی قرار دیکر متاثرین کو دو لاکھ روپے فی ایکڑ معاوضہ دینےکی منصوبہ بندی کرلی گئی. پندرہ فیصد لینڈ ایکوزہشن چارجزشامل کرکے کل ادائیگی دو لاکھ پچاس ہزار تک ہوسکے گی، متاثرین 8 فروری کو اعتراضات جمع کراسکیں گے۔ ریور راوی کے فیز ون کی جھیل اور کنال چینل کے لیے 39 ہزار 623 کنال اراضی پر سیکش فائیو لگا کر سیکشن فائیو اے کی کارروائی شروع کردی گئی، شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے اور فیروز والہ کے موضع جات کی 36 ہزار 661 کنال ایکوائر کی گئی، لاہور کی تحصیل شالیمار اور سٹی کے 2 ہزار 5 سو 62 کنال اراضی پر لینڈ ایکوزہشن ایکٹ کے تحت سیکشن فائیو لگایا گیا موضع بھماں کی 300 کنال 13 مرلے اراضی پر سیکشن فائیو لاگو کیا گیا۔ موضع تارگڑھ 3سو کنال پر سیکشن فائیو لاگو کیا گیا، موضع جیا موسی 7 کنال 11 مرلے جبکہ موضع ہرنارائن پورہ 117 کنال 8 مرلے پر سیکشن فائیو لاگو کیا گیا، موضع شاہدرہ کی 37 کنال 17 مرلہ، موضع کرول وار 573کنال، موضع ہر دوجبو 1 ہزار 226 کنال پر سیکشن فائیو لاگو کیا گیاسیکشن فائیو کے نوٹیفکیشن کے ایک ماہ کے دوران متاثرین اراضی کے اعتراضات سنیں جاینگے لینڈ ایکوزہشن کولیکٹر ریور راوی اتھارٹی اعتراضات کی سماعت کرینگے۔ریور راوی اتھارٹی کے لینڈ ایکوزہشن کولیکٹرز متاثرین کے اعتراضات سنیں گے سیکشن 6 کے بعد ایل اے سی اراضی ایکوائر کرنے کا ایوارڈ کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا، ایوارڈ کے بعد متاثرین اراضی سے قبضہ لیکر معاوضہ کی ادائیگی شروع کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …