لاہورمیں انتقالات کی فیس کا معاملہ رجسٹریشن برانچوں کے سٹاف نے گول کردیا

لاہور (عامر بٹ سے) صوبائی درالحکومت کے محکمہ مال میں درج ہونے والے انتقالات کی فیس کا معاملہ رجسٹریشن برانچوں کے سٹاف نے گول کردیا ، بڑے پیمانے پر سرکاری فیس خورد برد ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے اے ڈی سی جی سے تحریری رپورٹ طلب کرلی روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے صوبائی دارلحکومت کے محکمہ مال کی رجسٹریشن برانچ کا سٹاف ضلع بھر میں جمع ہونے والی رجسٹری دوستاویز کی پاسنگ کے دوران ہی انتقال فیس 500روپے موصول کر رہا ہے اور وہ سرکاری فیس چھ ماہ سے خزانہ میں جمع کروانے سے قاصر ہے. یہ انتقالات کی فیس کہاں گئی ، کیا یہ خوردبرد کرلی گی یا اس کو ذاتی استعمال میں خرچ کیا جارہا ہے. ان سوالات کے ُاٹھنے پر ایڈیشنل ڈپٹئ کمشنر ریونیو مہر عبدالروف نے تحریری طور پر ایک مراسلہ بھی جاری کردیا ہے اور اے ڈی سی جی لاہور شاہد عباس کاٹھیا سے بھی اس کا تحریری جواب مانگ لیا ہے. پرچہ رجسٹری کی مد میں موصول کی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی رقم سرکاری خزانے میں نہ جمع ہونے پر سرکاری فیس میں غبن کا بھی خدشہ لاحق ہو چکاہے. دوسرئ جانب رجسٹریشن برانچ کے سٹاف کا کہنا ہے کہ اس معاملے کوئی ٹیکنل پرابلم ہوئی ہے غبن یا خردبدر نہیں ہوا ہے جبکہ زرائع کے مطابق قبل ازیں بھی رجسٹریشن برانچوں کے سٹاف کی جانب سے سرکاری فیسوں کے خردبرد کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس سے سرکاری فیس کو محفوظ بنانے کیلے بہتر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …