لاہور پولیس کی جانب سے جاری قبضہ گروپ کی فہرست لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(کورٹ رپورٹر)سی سی پی او لاہور کی جانب سے قبضہ گروپ کی جاری فہرست کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا.عدالت نے درخواست گزار وکیل کو اس نوعیت کے کیسز کے فیصلے پیش کا حکم دیدیا اور درخواست پر سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی.جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے رانا فراصت کی درخواست پر سماعت کی. درخواست گزار کی طرف سے سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے.وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہہائیکورٹ گزشتہ سال جاری کی جاری کی جانیوالی فہرست کیخلاف حکم امتناعی جاری کر چکی ہے، پولیس کی جانب سے جاری بدمعاش، بھتہ خوروں اور قبضہ گروپ کی فہرست غیر قانونی ہے، عدالت سے سزا یافتہ ہونے سے قبل درخواست کو قبضہ گروپ، بھتہ خور اور بدمعاش کی فہرست میں شامل کرنا غیر قانونی ہے، پولیس کی جانب سے گذشتہ برس جاری فہرست کے بعد مقدمات کے چالان عدالت میں پیش کئے جا چکے ہیں،درج مقدمات میں عدالتی کارروائی کا سامنا کررہے ہیں، وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت سی سی پی او لاہور کی جاری کردہ نئی فہرست کو کالعدم قرار دے.

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان : پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکوں میں 24 …