پنجاب میں اینٹی قبضہ مافیا ٹاسک فورس قائم،متاثرہ افراد 24 گھنٹے رابطہ کرسکیں گے

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے اینٹی قبضہ مافیا ٹاسک فورس قائم کردی، سی سی پی او آفس میں اینٹی قبضہ مافیا ٹاسک فورس کا ہیڈ آفس بنایا گیا ہے، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ قبضہ گروپس کے خلاف ہیلپ لائن 1242 بھی قائم کر دی گئی، جہاں ڈائریکٹ شکایات پرعملدرآمد کیا جائے گا۔ سی سی پی او آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ قبضہ مافیا سے متاثرہ افراد 1242 پر 24 گھنٹے رابطہ کرسکیں گے،روزانہ شام چارسے6بجے تک شکایات سنی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اینٹی قبضہ مافیا ٹاسک فورس میں ریونیو، محکمہ مال، ایل ڈے اے، کوپرایٹو ہاؤسنگ، اورسیز کمیشن پاکستان کے نمائندے بھی شامل ہوں گے، زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کیلیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی، قبضہ مافیا کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

سارہ انعام قتل کیس میں شوہر شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز امیر کو عدالت نے …