ایل ڈی اے سے متعلق عوامی شکایات پر ڈی جی اینٹی کرپشن کا بڑا فیصلہ

لاہور(سٹی رپورٹر) ایل ڈی اے سے متعلق تمام شکایات کے لئے ہیڈکوارٹر میں سپیشل ونگ قائم کردیا گیا ہے ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ آئندہ سے تمام شکایات ہیڈکوارٹرز آفس میں ریفر کی جائیں گی۔تھرڈ پارٹی اور بلیک میلنگ کلچر کو ختم کرنے کے لئے ایل ڈی اے سپیشل ونگ قائم کیا گیا ہے۔ عوام کو جلداز جلد ریلیف دینا ترجیہی ہے۔ ایل ڈی اے ، اینٹی کرپشن، اورمیڈیا کا نام استعمال کرنے والے افراد کے گٹھ جوڑ سے ایل ڈی اے کے حوالے سے عوامی شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔ کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے.اینٹی کرپشن پر عوامی اعتماد کا تقاضا ہے کہ کرپشن سے متعلق عوامی شکایات پر فورا ایکشن لیا جائے۔ان کا یہ کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کی بیخ کنی کے لئے ترجیہی بنیادوں پر کام ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سارہ انعام قتل کیس میں شوہر شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز امیر کو عدالت نے …