صوبائی دارالحکومت کی یونین کونسل 161انتہائی زبوں حالی کا شکار

لاہور(مدثر نواب) بلدیاتی اداروں کی نا اہلی اور غفلت کے باعث صوبائی دارلحکومت کے شمال میں واقع یونین کونسل 161جس میں کوٹ خواجہ سعید ،چائنہ سکیم، گجر پورہ اور بھگت پورہ کے علاقےشامل ہیں جو کہ انتہائی زبوں حالی کا شکار ہے،حکومتی عدم توجہی کےباعث یونین کونسل کے رہاشیوں کا جینا محال ہوچکا ہے سڑکیں سیوریج،پارکس،قبرستان،سکولز،ہسپتال کی صورتحال محکموں کی کارکردگی کا منہ چڑا رہے ہیں.یونین کونسل میں موجود ہسپتال کوٹ خواجہ سعید میں علاقہ مکینوں کو سرکاری ہسپتال سے ادویات کی فراہمی یقینی نا ہونے کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد حکومت وقت سے نالاں ہے جبکہ قبرستان کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں.یونین کونسل میں شہریوں کوسستی اشیاءخوردونوش کی سہولت بھی انکے لئے وبال جان بن گئی ،،،مناسب پارکنگ نا ہونے کے باعث گاڑیوں کے رش اور تجاوزات کی بھر مار سے شہری تنگ آچُکے ہیں . جانوروں کی آلائشیں پڑی ہوئی ہیں جن سے اٹھنے والی بد بو پوری یونین کے باسیوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہے.سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں بلدیاتی اداروں کو اختیارات نا ملنا آئین پاکستان کی دفعہ148کی خلاف ورزی ہے،حکومت اس پر کب توجہ دے دی گی،یہ سوالیہ نشان ہے.

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …