پنجاب میں سینکڑوں اسلحہ لائسنس جعلی ہونے کا انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ میں اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز کرانے کی درخواست نہ دینے والے افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق 5 برس قبل جنوری 2005 ءمیں اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز کرانے کا کہا گیا تھا، جنہوں نے 31 دسمبر 2020ءتک اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز کرانے کی درخواست نہیں دی ان کے لائسنس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ سینکڑوں اسلحہ لائسنس جعلی ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق 8 لاکھ افراد کو کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے ، 2 لاکھ افراد کے لائسنس تصدیق کے مرحلے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …