لاہور میں ڈاکو بے قابو، ڈکیتی مزاحمت پرشہری قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی

لاہور(کرائم رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر شہری کو قتل کردیا ،واقعہ کی کلوزڈ سرکل ٹی وی (سی سی ٹی وی)فوٹیج میں ڈاکوؤں کو فائرنگ کے بعد فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔شاہدرہ کے علاقہ میں اسلام نگر چوک میں موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے کریانے کی دکان پر لوٹ مار کی،واردات کے دوران جب ملزمان فرار ہونے لگے تو دکاندار محمد اکرم نے ایک ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر اس کے ساتھی نے فائرنگ کردی ،فائرنگ سے دو گولیاں محمد اکرم کو لگیں جس سے وہ زمین پر گرگیا جبکہ ملزمان موقع سےفرار ہوگئے۔طبی امداد کے لئے زخمی کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے بیٹے عثمان کے بیان پر واقعہ کا مقدمہ دو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا گیا ہے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سارہ انعام قتل کیس میں شوہر شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز امیر کو عدالت نے …