لاہور سے کچرا صاف نہ ہوسکا، شہریوں کا احتجاج، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا

لاہور( سٹی رپورٹر)ڈیڈلائن ختم ہونے کے باوجود لاہور سے کچرامکمل طور پر صاف نہ ہوسکا،شہریوں نے ڈھول بجا کراحتجاج اور بھنگڑا بھی ڈالا۔ صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گندگی کے انبار موجود ہیں،حکومت کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈلائن کے باوجود کچر مکمل طور پر صاف نہ ہوسکا،شہر کے مختلف علاقوں میں ابھی کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں،شہریوں نے کچرا صاف نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے صفائی کامطالبہ کیا۔دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملازمین کی اتوار کی چھٹی منسوخ کردی گئی۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کاکہناہے کہ لاہور کی صفائی ستھرائی تک افسران اور ملازمین فیلڈ میں موجود رہیں گے، ملازمین کی چھٹی کا قوانین کے مطابق معاوضہ دیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …