اسسٹنٹ کمشنرساہیوال سے بدتمیزی ،لاہور کے ریونیوافسر بھی سراپااحتجاج بن گئے

لاہور(عامر بٹ سے)اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سے بدتمیزی کیخلاف ضلع لاہور کے ریونیو سٹاف اور افسران نے بھی احتجاجی کیمپ لگا لیے ہیں.صوبائی دارالحکومت کی پانچواں تحصلیوں کے ریونیو سٹاف نے ضلع کچری میں اکھٹے ہوکر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا.اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون ذیشان رانجھا اور اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ عدنان رشید نے بھی ریونیو سٹاف کے احتجاج میں حصہ لیا.انجمن پٹواریاں تحصیل سٹی کے صدر ممتاز کانجن ، جنرل سکرٹری ندیم گجر ، تحصیل مآڈل ٹائوں کے صدر ملک امداد ، غلام علی بھٹی ، صابر علی ، جمیل احمد قانگو چوھدری عمران مظہر صدر پنجاب نے بھی شرکت کی .ریونیو سٹاف نے بازوں پر کالی پیٹیاں باندھ رکھی تھیں اور ہاتھوں میں بنیراٹھا لیے ، اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سے اظہار یکجہتی کیلیے نعرے بازی بھی کی گئی.

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …