قوانین کی خلاف ورزی پر کیچپ فیکٹری، شہد یونٹ، بیکری اور پان شاپ سیل

لاہور(ڈاکٹر ماجد خان سے )ڈی جی فوڈاتھارٹی کی ہدایت پر صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں. قوانین کی خلاف ورزی پر کیچپ اینڈ ساس فیکٹری، شہد یونٹ، بیکری اور پان شاپ سیل کردی.430 ساشے گٹکا، 400کلو ناقص چلی گارلک ساس، 280 کلو جعلی شہد، 50 کلو گلوکوز تلف کر دیا گیا.ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کے مطابق ساس کی تیاری میں ممنوعہ سٹارچ استعمال کرنے پر فیروزوالا میں صفا فوڈکیچپ ساس فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔غلط لیبلنگ،پلاسٹک برتن اور فنگس زدہ مکسچر مشینیں استعمال کرنے پر فیکٹری کو سیل کیا گیا۔ جگہ جگہ گندا بدبودار کھڑا پانی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔جعلی شہد تیار کرنے پرفیض باغ میں ہنی یونٹ کو سیل کیا گیا۔چینی،گلوکوز اور مضر صحت کھلے رنگوں سے جعلی شہد تیار کیا جا رہا تھا۔سٹور ایریا میں چوہوں،مکھیوں کی بھرمار پر راوی ٹاؤن میں گورمے فوڈ بیکرزسیل کر دیا گیا۔گندے ٹوٹے فنگس لگے فریزر،کھلے کوڑا دان اور کھانے کی اشیاء کو زمین پر رکھا پایا گیا۔
ممنوعہ گٹکا برآمد ہونے پر شاہ پورکانجرہ میں سدرہ پان شاپ کو سیل کر دیا گیا۔پنجاب میں خوراک کا کاروبار کرنے والے اعلی معیار کو یقینی بنائیں۔رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …