کمشنر لاہور کی زیر صدارت اہم اجلاس، ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا

لاہور(سٹی رپورٹر) کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔پنجاب میونسپل سروسز پروگرام ۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پوگرام کے تحت ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا.۔۔لاہور کی سسٹینایبل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا.پنجاب میونسپل سروسز پروگرام سکیموں میں سست رفتاری پر آفیسرز سے جواب طلبی کا فیصلہ کیا گیا.کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن نے ہدایت کی کہ بلڈنگ پلان اور این او سیز کیلئے ہر ہفتےجائزہ اجلاس ہوگا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فوری طور پر ہر ایک سکیم کا جائزہ لیکر ایجنسی اور آفیسر کا تعین کریں۔ ترقیاتی سکیموں کی تکمیلی مدت میں مکمل نہ ہونے پر کاروائی ہو گی۔افسر کو اظہار وجوہ کے نوٹس کے بعد ان کے سیکرٹریز کو محکمانہ کاروائی کیلئے لکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …