حاجی کیمپ لنڈا بازار دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور(سٹی رپورٹر) چیف کارپوریشن افسر حافظ شوکت علی کی زیر صدارت شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے اجلاس، سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس، تجاوزات، ٹریفک، پیچ ورک کے حوالے سے بریفنگ لی، حاجی کیمپ لنڈا بازار کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی کی زیر صدارت اجلاس میں چیف میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر عبدالقیوم خان نیازی نے بتایاکہ گزشتہ 14 روز میں 96 سڑکوں پر پیچ ورک، لائن مارکنگ اور فٹ پاتھ پر رنگ وروغن کیا گیا جبکہ 2 لاکھ 86 ہزار 994 سکویئر فٹ پیچ ورک کا کام کیا گیا، 44 شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس 89 فیصد روشن کر دی گئی۔ تجاوزات کے خاتمے کیلئے حاجی کیمپ اور ٹاؤن شپ پر شکایات کے انبار ہیں، عارضی حاجی کیمپ لنڈا بازار کو فوری منتقل کیا جائے، کمشنر لاہور اور میں خود فیلڈ میں رہتے ہیں، کاغذی کارروائیوں سے باہر نکل کر افسروں فیلڈ میں موجود رہیں۔اجلاس میں ڈپٹی چیف آفیسر سردار نصیر، قیوم نیازی، احسان سرور زیدی، کاشف بٹ، عرفان قریشی، فیاض احمد نظامی سمیت ٹریفک، پی ایچ اے، سوشل ویلفیئر کے افسروں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …