اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی بڑی کارروائی، فراڈیا گرفتار

لاہور(رپورٹ شبیر عثمانی)اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے بڑی کارروائی کر کے فراڈ کے کیس میں مطوب محمد احمد کو گرفتار کر لیا ہے.ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ہائی کورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست رد ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے جعلی دستاویزات تیار کرکے مدعی خاتون کو گھر سے محروم کرنے کی کوشش کی۔ ملزم نے جوہر ٹاؤن میں مدعی خاتون کا 3 مرلہ گھر ہتھیانے کی کوشش کی۔ ڈائریکٹر احمر کیفی کی نگرانی میں تحقیقاتی ٹیم نے ملزم پر الزامات ثابت کئے۔ سرکل آفیسر علی اکبر چٹھہ نے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لئے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …