دسمبر کے پہلے ہفتے تک لاہورمیں گل داودی کی نمائش کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)جیلانی پارک میں سالانہ "گل داودی” کی نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس پی ایچ اے ہیڈکواٹر جیلانی پارک جیل روڈ میں ہوا ۔اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کی ۔ اجلاس میں "گل داؤدی نمائش” کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایچ اے طارق محمود بخاری، ڈیزائنر شائستہ خاور ،پروجیکٹ ڈائریکٹر باغ جناح زاہد اقبال اور پروجیکٹ ڈائریکٹرجیلانی پارک مصباح ڈار نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں گل داؤدی نمائش میں حصہ لینے والے فلوریکلچر سوسائٹی کے عہدیداران کی شرکت ۔ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کا کہنا ہے کہ جیلانی پارک میں ہونے والی سالانہ "گل داودی” نمائش گزشتہ ادوار سے زیادہ دلکش اور خوبصورت بنانی جائے گی۔ نمائش کی تیاری جاری ہیں، دسمبر کے پہلے ہفتہ تک نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ نمائش میں کرونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے خاص اقدامات کیے جائیں گے۔نمائش شہریوں کے لیے پی ایچ اے کا خاص تحفہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …