غیرقانونی کمرشل تعمیرات ، میونسپل افسر پلانیگ کوئی جواب نہ دے سکے

لاہور(میڈیا 92 نیوز)داتا گنج بخش زون میں بھاری رشوت کے عوض 200غیرقانونی کمرشل تعمیرات کروانے کا معاملہ ، میونسپل آفسر پلانیگ تاحال کوئی جواب نہ دے سکے .اینٹی کرپشن نے میونسپل آفیسر پلاننگ محمد اشرف چوہدری,زونل آفیسر پلاننگ داتا زون آمنہ کو طلبی کا دوبارہ نوٹس جاری کردیاہے.داتا گنج بخش زون کے بلڈنگ انسپکٹر وحیدالدین کو بھی دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے.ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے داتا گنج بخش زون کے افسران کو ریکارڈ سمیت لاہور ریجن اے آفس بلوا لیاہے.وزیر خان فلنگ اسٹیشن کے قریب واقع چار منزلہ پلازے,منور سٹریٹ میں تعمیر ہونے والے 4منزلہ پلازے اورچوبرجی,پرانی انارکلی,میاں منشی ہسپتال کے قریب تعمیر ہونے والے کمرشل پلازوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا .چوبرجی,پرانی انارکلی,میاں منشی ہسپتال کے قریب تعمیر ہونے والے کمرشل پلازوں کا ریکارڈ اور موقع کی کی تصاویر لوکیشن بھی منگوا لی گئی.مدعی نے 400سے زائد غیر قانونی عمارتوں کی انکوائری رپورٹ پر علمدرآمد کروانے کی اپیل کردی.اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی جانب سے بار بار نوٹس دینے کے باوجود میونسپل آفسر پلاینگ محمد اشرف اور دیگر سٹاف کی جانب سے نہ تو ریکارڈ پیش کیا جارہا ہے اور نہ ہی خود حاضر ہو رہے ہیں.ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن نے ریکارڈ پیش نہ کرنے ، اور حاضر نہ ہونے پر انکوائری نمبر E195/19 میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا عندیہ دیدیا.

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …