ایل ڈی اے کا کینال روڈ پر آپریشن،12غیر قانونی شادی ہال اور مارکیاں سربمہر کر دیں

لاہور( میڈیا92 نیوز ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹائون پلاننگ ونگ زون ون کے عملے نے کینال روڈ پر آپریشن کر کے 12غیر قانونی شادی ہال اور مارکیاں سربمہر کر دیں۔
ایل ڈی اے سے منظوری حاصل کئے بغیر مسلم ٹائون سے بی آر بی نہر تک بنائے جانے والے ان شادی ہالوں میں مہر پیلس، نواب پیلس،نیو جیون میرج ہال،لاہور گرینڈ مارکی،سیلیبریشن ایونٹ کمپلیکس،ابراہیم بینکوئٹس،ایشیاپیلس،مدینہ مارکی،شاہی ڈیرہ،بن ودود پیلس،قصر منیر اور صدیق پیلس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …