کمشنر لاہور کی ہدایت پر ایم سی ایل کے گریڈ سترہ اور انیس کے افسروں کو سرنڈر کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف ایم او ریگولیشن لاہور زبیر وٹو کو ذمہ داریوں سے غفلت اور تجاوزات نہ ہٹائے جانے پر ہٹایا گیا ہے.
گریڈ 19 کےچیف ایم او ریگولیشن لاہور زبیر وٹو کو سرنڈر کر دیا گیا۔گریڈ 17 کے اختر حسین چوہان ڈی ایم او کیخلاف ڈسپلنری ایکشن شروع کر دیا گیا ہے.
نوٹیفکیشن کے مطابق زبیر وٹو کو ذمہ داریوں سے غفلت اور تجاوزات نہ ہٹائے جانے پر ہٹایا گیا ہے۔زبیر وٹو،اختر حسین چوہان اور ریگولیشن انسپیکٹر کیخلاف شکایات موصول ہوئی تھی۔
چیف ایم او ریگولیشن کو سرنڈر کرنے کے علاوہ ان کے خلاف ڈسپلنری ایکشن کی بھی ہدایت کی گئی ہے.سی سی او بلدیہ عظمی لاہور شوکت علی نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ غفلت۔سستی اور فرائض سے لاپروا افسروں کی کوئی گنجائش نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …