حکومت پنجاب میں بدستور اہم ترین انتظامی اسامیاں خالی

لاہور (میڈیا پاکستان) حکومت پنجاب میں بدستور اہم ترین انتظامی اسامیاں خالی پڑی ہیں جس سے سرکار امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس وقت ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی، سیکرٹری بلدیات، کمشنر راولپنڈی ، ڈی سی ننکانہ صاحب اور ڈی سی گوجرانوالہ کی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔سیکرٹری بلدیات کی اسامی پر بار بار تقرر ہونے والے کسی بھی سیکرٹری نے گزشتہ پانچ سال میں اپنی تقرری کا دورانیہ پورا نہیں کیا ہے جس سے محکمہ بلدیات کی لانگ ٹرم پالیسیاں نہیں بن سکیں ہیں۔ پنجاب حکومت کے پاس ان اسامیوں کو خالی ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …