سموگ سے بچوں میں انفیکشنز پھیلنے لگا،سکول انتظامیہ بندوبست نہ کر سکی

لاہور (میڈیا پاکستان) سموگ سے بچوں میں انفیکشنز پھیلنے لگا،حکومت اور سکول انتظامیہ نے ابھی تک بچوں کوسموگ سے بچاؤ کے لئے مناسب اقدامات نہیں کیے۔تفصیلات کے مطابق سموگ نے جہاں بڑوں کا جینا دوبھر کر دیا ،وہیں معصوم بچے بھی سموگ کی زد میں آکر نزلہ زکام اور آنکھوں کے انفیکشن میں مبتلا ہونے لگے۔حکومت نے سکول کے اوقات کار تو تبدیل کر دیئے ہیں لیکن ابھی تک کوئی پائیدار حل نہیں نکالاجاسکا جس سے بچے سموگ کے مضراثرات سے محفوظ رہ سکیں۔کھلے میدان والے سکول اور بریک ٹائم میں سموگ نزلہ زکام اور بخار کا باعث بن سکتی ہے، اس صورتحال سے کیسے نمٹنا چاہیے،ابھی تک سکول انتظامیہ نے بندوبست نہیں کیا۔والدین اپنے بچوں کے بارے میں فکر مند ہیں،ان کاکہنا تھا کہ کلاس رومز کی کھڑکیاں بند اور بریک ٹائم میں بچوں کے لیے چائے کا بندوبست ہونا چاہیے۔ننھے بچے بھی پریشان ہیں،ان کا کہنا تھا کہ سموگ سے ان کی آنکھیں جل رہی ہیں،پڑھائی کرنا مشکل ہوچکا ہے۔آنکھیں موند لینے سے مسائل سے چھٹکارا حاصل نہیں کیا جاسکتا،ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹھوس منصوبہ بندی کرکے بچوں کو سموگ سے بچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …