لیسکو نے اندرون شہر میں اہم منصوبے پر کام شروع کر دیا

لاہور (میڈیا پاکستان) لیسکو نے لاہوریوں کے لئے بجلی کے اہم منصوبے پر کام شروع کر دیا ، 90 کروڑ کی لاگت سے اندرون شہر سے قرطبہ چوک تک نئی 132 کے وی زیر زمین لائن بچھائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں اندرون شہر سمیت سنٹرل کے علاقوں میں بجلی کی سنگل لائن ہونے کے باعث آئے دن بجلی کی بندش کا مسئلہ درپیش رہتا ہے۔بجلی بندش کے پیش نظر لیسکو نے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے بجلی کے بڑے منصوبے پر کام شروع کر دیا ، 90 کروڑ کی لاگت سے بذریعہ میکلورڈ روڈ اندرون شہر سے قرطبہ چوک تک لائن بچھائی جا رہی ہے۔ اندرون شہر ، میکلوڈ روڈ ، مال روڈ ، مزنگ سمیت اطراف کی آبادیوں میں رہائش پذیر لاکھوں افراد مستفید ہوں گے ، نئی ٹرانسمیشن لائن سے مذکورہ علاقوں کو دوسری فیڈ بھی فراہم کی جا سکے گی۔لیسکو چیف واجد علی کاظمی نے متعلقہ علاقے کا دورہ کیا اور لائن بچھانے کے کام کا جائزہ لیا ، واجد علی کاظمی کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر تک میکلوڈ روڈ تک کام مکمل کر لیا جائیگا اور گرمیوں کے آغاز سے قبل پورا منصوبہ مکمل کر لیا جائیگا۔منصوبے سے اندرون شہر اور سنٹرل لاہور میں بجلی کی بار بار بندش کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …