لاہور (میڈیا پاکستان) 12 رکنی ایشئین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کا اورنج لائن کا دورہ ، انفراسٹرکچر ، انتظامات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کا اورنج لائن پروجیکٹ کا دورہ کیا ، انفراسٹرکچر ، انتظامات کا جائزہ لیا۔مشیر وزیراعلیٰ خواجہ احمد حسان نے وفد کو اورنج لائن کا دورہ کروایا ، وفد کو اسلام پارک سٹیشن ، ڈیرہ گجراں روڈ کا دورہ کرایا گیا۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ نسیم نواز ، جی ایم نیسپاک سلمان حفیظ ، چیف انجینئیر اسرار سعید ، جی ایم ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سید عزیر شاہ بھی موجود تھے۔پراجیکٹ میں شاہد زیدی ، چودھری شبیر گجر ، میاں وقاص شامل تھے۔وفد میں اے آئی آئی بی کے روس ، چائنہ ، انگلینڈ کے ممبران بھی شامل ہیں۔
