خاتون کا پرس چھیننے والے ڈاکوؤں کو بھیانک سزا مل گئی

لاہور (میڈیا پاکستان) لاہور میں خاتون کے ساتھ واردات کر کے فرار ہونے والے ڈاکووں کو کار سوار نے کچل ڈالا، احمد رضا نامی ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس کے علاقے حبیب اللہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو خاتون سے گن پوائنٹ پر پرس چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ راہ گیر نوجوان نے گاڑی سے ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجہ میں دونوں ڈاکو شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ڈاکووں کو حراست میں لیکر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک ڈاکو احمد رضا دم توڑ گیا جبکہ دوسرا ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو مانگا منڈی کے علاقے کا رہائشی ہے۔ بارہ سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …