ٹینیسی (ویب ڈیسک) امریکی ماہرین نے ایک ایسا انتہائی باریک آلہ ایجاد کر لیا ہے جو صرف چھونے پر بجلی بنا لیتا ہے اور اسے مستقبل کے ذہین لباس میں شامل کر کے انسانی جسم کی حرارت اور حرکت سے اسمارٹ فونز وغیرہ چارج کئے جا سکیں گے .اس آلے کو سیاہ فاسفورس کی نینو میٹر پیمانے جتنی انتہائی باری چادروں بلیک فاسفورس نینو شیٹس استمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے .
