موسمیاتی تبدیلیاں ، لاس اینجلس میں گرمی کا 108 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

نیویارک (میڈیا پاکستان ) عالمی موسمیاتی تبدیلی کے آثار امریکا پر نظر آنے لگے ، اکتوبر ختم ہونے کو ہے لیکن شہر لاس اینجلس میں سورج آگ برسا رہا ہے ، گرمی کا ایک سو آٹھ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ امریکا کی ریاست جنوبی کیلیفورنیا ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔ لاس اینجلس میں پارہ ایک سو چار فارن ہیٹ تک پہنچ گیا ، شدید گرمی نے شہریوں کا گھروں سے نکلنا دوبھر کردیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق انیس سو نو میں لاس اینجلس میں درجہ حرارت ننانوے فارن ہیٹ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ ان کا کہنا ہے مغرب سے آنے والی گرم ہوا کے باعث درجہ حرارت غیر معمولی طور پر بڑھا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

چینی فوج کیساتھ جھڑپ میں بھارتی فوجی پسپا ہونے پر مجبور؛ متعدد زخمی

 ریاست اروناچل میں ایل اے سی کے قریب چین کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں …