سابق ممبر قومی اسمبلی کویت حمود الحمدان کی جانب سے سفیر پاکستان برائے کویت غلام دستگیر کے اعزاز میں شاندار لنچ کا اہتمام

کویت (میڈیا92نیوز/عدنان فرید سے)
پاکستان نیشنل انگلش سکول حولی کویت کے مدیر اور سابق ممبر قومی اسمبلی کویت حمود الحمدان نے سفیر پاکستان برائے کویت جناب غلام دستگیر کے اعزاز میں اپنے گھر پہ لنچ کا اہتمام کیا – محترم سفیر صاحب اپنی سفارتی مدت پوری کرکے وطن واپس جا رہے ہیں –

اس پارٹی میں سفیر محترم صاحب کے ساتھ الحمدان فیملی کے ڈاکٹر جاسم الحمدان ‘ کرنل حمد الحمدان ‘ احمد الحمدان ‘ ناصر محمد ناصر الحمدان ‘ محمد الحمدان ‘ عبد اللہ الحمدان ‘ لطیف الحمدان اور پاکستان نیشنل گروپ آف سکولز اینڈ کالجز (پاکستان ‘ کویت ‘ سعودی عرب ‘ یمن )اور ممبر بورڈ آف گورنرز OPF پاکستان جناب ماجد علی چوہدری صاحب شریک ہوئے –

علاوہ ازیں پاکستان میں کویت سفارت خانے کے قونصل جنرل جناب سالم الحمدان صاحب نے بھی شرکت کی – موصوف کچھ ہی دنوں میں قونصل جنرل آفس کراچی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے –
عدنان فرید میڈیا 92کویت

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …