جاپان میں اینیمیشن اسٹوڈیو پر حملہ، 12افراد ہلاک

جاپان(میڈیا92نیوز آن لائن)جاپان کے شہر کیوٹو کے مقامی اینیمیشن اسٹوڈیو پر آتش گیر مادے سے حملے میں12 افراد ہلاک ہوگئے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہےکہ ایک نامعلوم شخص نے اسٹوڈیو میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ایک مادہ پھینکا جس سے اسٹوڈیو میں آگ بھڑک اٹھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے میں12افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ مقامی پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے میں ملوث مشتبہ شخص بھی زخمی ہوگیا اور اسے زخمی حالت میں حراست میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …