کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کی گرفتاری پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا۔

واشنگٹن (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) حافظ سعید کی گرفتاری پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آ گیا ہے

اپنی ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 10 سال کی تلاش کے بعد ممبئی حملوں کے نام نہاد ماسٹر مائنڈ کو پاکستان میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاری 10 سال کی تلاش کے بعدعمل میں آئی، ان کی تلاش کیلئے 2 برسوں سے دباؤ ڈالا جارہا تھا۔

حافظ سعید گرفتار
یاد رہے کہ پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق حافظ سعید کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور وہ ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے لاہور سے گوجرانوالہ جا رہے تھے کہ انہیں گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حافظ سعید کو جیل بھیجنے کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت کی منظوری کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …