باجوڑ ایجنسی: دو مکانات کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق

پشاور (میڈیا پاکستان) وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی باجوڑ ایجنسی میں دو مکانات کی چھت گرنے سے دو خواتین اور 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق حادثہ باجوڑ کے علاقے خار میں پیش آیا جہاں دو مکانات کی چھت گر گئی۔ان کا کہنا تھا کہ چھت گرنے کے نتیجے میں اس کے نیچے دب کر 2 خواتین اور 4 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیٹیکل انتظامیہ نے مزید کہا کہ واقعے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں.مقامی حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو باجوڑ ایجسنی کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نامعلوم وجوہات کی وجہ سے شمسو قائم کے مکان کی دیوار گل اور منیر نامی افراد کے مکانات پر جاگری، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں

چینی فوج کیساتھ جھڑپ میں بھارتی فوجی پسپا ہونے پر مجبور؛ متعدد زخمی

 ریاست اروناچل میں ایل اے سی کے قریب چین کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں …