جرمنی: میونخ میں چاقو بردار کے حملے میں متعدد افراد زخمی

میونخ (میڈیا پاکستان) جرمنی کے شہر میونخ میں پولیس حکام کے مطابق ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا ہے۔پولیس جائے وقوعہ سے فرار ہونے والے حملہ آور کی تلاش کر رہی ہے۔پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس حملے کا مقصد معلوم نہیں ہے۔علاقے کے مکینوں کو کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اندر رہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی متاثرہ شخص کو زندگی کو خطرناک چوٹیں نہیں آئیں۔ متاثرین نے بتایا ہے کہ مشتبہ حملہ آور چالیس کے پیٹھے میں تھا اور وہ سیاہ موٹر سائیکل پر جائے وقوعہ سے فرار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

چینی فوج کیساتھ جھڑپ میں بھارتی فوجی پسپا ہونے پر مجبور؛ متعدد زخمی

 ریاست اروناچل میں ایل اے سی کے قریب چین کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں …