سعودی حکومت شہزادہ نائف کو گھر میں نظربندرکھنے کی خبروں کی وضاحت کرے:عالمی ادارہ صحت

نیویارک(میڈیا پاکستان)ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب سے سابق ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کے بارے میں وضاحت کا مطالبہ کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق (ایچ آر ڈبلیو )انسانی حقوق کے لیے سرگرم بین الاقوامی تنظیم نے یہ مطالبہ ایسی رپورٹوں کے بعد کیا جن میں کہا گیا تھا کہ سعودی حکومت نے شہزادہ نائف کو گھر میں نظر بند کر رکھا ہے۔ جبکہ سابق سعودی ولی عہد کے ملک چھوڑنے پر بھی پابندی عائد ہے۔تاہم سعودی حکومت نے اس حوالے سے چند ہفتے قبل کہا تھا کہ ان پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں اور وہ مکمل طور پر آزادی سے اپنی زندگی گزاررہے ہیں۔ یاد رہے کہ شہزادہ محمد بن نائف کو 21جون کو ان کے عہدے سے سبکدوش کرکے شاہ سلمان کے صاحبزادے محمد بن سلمان کو اس عہدے پر فائز کیاگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …