امریکی ایجنسی نے 4 پاکستانی نوجوانوں کو موت کے منہ سے بچا لیا

لاہور (میڈیا پاکستان) امریکی ایجنسی ایف بی آئی نے 4 پاکستانی نوجوانوں کو موت کے منہ سے بچا لیا، نوجوان بلیو وہیل کی طرز کا ٹاسک مکمل کر رہے تھے، ٹاسک دینے والے نوجوان کی انٹرنیٹ ڈیوائسز قبضے میں لیکر اُسے بھی شامل تفشیش کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 17 اکتوبر کی شام کو ایف آئی اے کو امریکی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی، جس میں اطلاع دی گئی کہ لاہور میں کچھ نوجوان سنیپ چیٹ پر مختلف ٹاسک کر رہے ہیں جس میں ایک ٹاسک خود کشی کی جانب بھی جا رہا ہے۔اطلاع ملتے ہی ایف آئی اے کا سائبر کرائم سرکل متحرک ہوگیا۔ ایف بی آئی کی نشاندہی پر جوہر ٹائون میں ایک گھر پر ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر نوجوان سلمان شہزاد کی انٹرنیٹ ڈیوائسز قبضے میں لے لیں۔ تحقیقات میں ایک ویڈیو ملی جس میں ایک اور نوجوان کو اغوا کرنے کا ٹاسک مکمل کیا جا چکا تھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم سید شاہد حسین کا کہنا تھا کہ سلمان شہزاد کے گروپ میں مزید چار لوگ شامل تھے جنہیں مختلف ٹاسک دئیے گئے۔ایف آئی اے نے سلمان شہزاد اور اس کے دوست کو شامل تفشیش کر لیا۔ سلمان شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح کے ٹاسک پہلے بھی کرتے تھے لیکن غلطی سے سنیپ چیٹ پر اپ لوڈ ہوا۔ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے جس کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …