بیجنگ(میڈیا پاکستان) چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چینی عوام کو چیلنجز درپیش ہیں لیکن ہماری قوم کا مستقبل روشن ہے۔کمیونسٹ پارٹی کانگریس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ آج چین میں سوشلزم کا نیا دور اپنی خوبیوں کے ساتھ موجود ہے ہم چین کے تمام نسلی گروہوں کو یکجا کریں گےاوراعتدال پسندخوشحال معاشرےکی تعمیرکیلیےفیصلہ کن فتح مقدربنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کےمفادات کیلیےقومی سلامتی برقراررکھنےکی کوشش کررہےہیں جب کہ علیحدگی پسندی،مذہبی انتہاپسندی سےنمٹنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
چینی صدر نے اعلان کیا کہ تائیوان کوچین سےالگ کرنےکی کسی بھی کوشش کوروکا جائےگااور کرپشن کےخلاف جنگ جاری رکھی جائے گی،حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہےاور حکومتی اقدامات کی بدولت جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے، پچھلے پانچ سال میں جرائم میں ملوث تقریبا 10 لاکھ لوگوں کو سزا دی گئی۔چینی صدر نے قوم کو روشن مستقبل کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرحلے پر چینی عوام کو چیلنجزکا سامنا ضرور ہےجن سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم آنے والا وقت ہماری قوم کے لیے تابناک ہے۔
